نئی دہلی، 21 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان سچن تندولکر نے انڈین ایئر فورس آڈ ٹوریم میں ہندوستانی مسلح افواج کے اہلکاروں کے لئے اپنی زندگی پر بنی فلم”سچن اے بلین ڈریمز“ کی خصوصی اسکریننگ کی۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل گریڈ دھنوا کے علاوہ ہندوستانی فضائیہ، بحریہ اور بری فوج اہلکار اور ان کے خاندان کے رکن موجود تھے۔اس دوران تندولکر کی بیوی انجلی تندولکر بھی موجود تھیں۔ فلم کا لوگوں نے کھڑے ہو کرسراہناکی اور ”سچن، سچن“ کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر ایئر چیف مارشل دھنوا نے تندولکر کو ایوارڈ دے کر نوازا۔ تندولکر اس دوران فوجی اہلکاروں کے خاندان والوں سے بھی ملے۔تندولکر نے اس دوران ہندوستانی مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان کے خاندان والوں کو شکریہ اداکر تے ہوئے کہاکہ اسی پلیٹ فارم پر مجھے ہندوستانی فضائیہ کا اعزازی گروپ کپتان بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ڈائریکٹر کے کافی منانے کے بعد جب میں بالآخر فلم کے لئے تیار ہوا تو میرے ذہن میں واضح تھا کہ اگر میں یہ فلم کروں گا تو اسے سب سے پہلے ہندوستانی مسلح افواج کو دکھاؤں گا۔